Breaking News
Home / سٹی نیوز / بھٹک گیا تھا اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہوں ٗمفتی عزیز الرحمان

بھٹک گیا تھا اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہوں ٗمفتی عزیز الرحمان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مفتی عزیز الرحمان نے طالبعلم سے بدفعلی کا اعتراف جرم کرلیا۔پولیس کے مطابق عزیز الرحمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا

اور ملزم نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیاپولیس کے مطابق ملزم
نے بیان میں کہا یہ ویڈیو میری ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کر بنائی، طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر ہوس کا نشانہ بنایا اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف اور پریشانی کا شکار ہوگیا تھا۔ملزم عزیز الرحمان نے اعترافی بیان میں کہا کہ بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکایا اور اسے کسی سے بات کرنے سے روکا، صابر شاہ نے منع کرنے کے باوجود ویڈیو وائرل کردی، میں مدرسہ چھوڑنا نہیں چاہتا تھا اس لیے ویڈیو بیان جاری کیا جب کہ مدرسے کے منتظمین اور مہتمم ویڈیو کے بعد مدرسہ چھوڑنے کا کہہ چکے تھے۔ملزم کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد ٹاؤن شپ، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں شاگردوں کے پاس ٹھہرتا رہا، میری اور بیٹوں کی فون لوکیشن ٹریس ہوتی رہی، اس دوران میانوالی میں چھپا ہواتھا کہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ملزم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہوں اور بھٹک گیا تھا۔یاد رہے مفتی عزیز الرحمان بیٹوں سمیت فرار تھا ۔تینوں بیٹوں سمیت کل پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا۔

Share

About admin

Check Also

پاکستان کو ہیرا منڈی کہنے والے پاکستان دشمن افغان لیڈر کی نواز شریف سے ملاقات۔ باہمی دلچسپی کہ امور پر تبادلہ خیال۔

لندن (ویب ڈیسک )پاکستان کو گالی دینے والے افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی نوازشریف سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com