Breaking News
Home / اہم خبریں / سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری

سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور(ویب ڈیسک )سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ کیلئے بڑی خبر،سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ کے سروس رولز میں

تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ایم اے ایجوکیشن کی ڈگری رکھنے والے اساتذہ پر بی ایڈ یا ایم ایڈ ڈگری کرنے کی شرط ختم کر دی گئی،کوالیفیکیشن ایکوالینس کمیٹی نے بی ایڈ اور ایم ایڈ کی شرط
ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔ اس حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے محکمہ سکولز کو مراسلہ جاری کر دیا۔محکمہ سکولز ایجوکیشن بی ایڈ یا ایم ایڈ کی شرط ختم کرنے کیلئے سروس رولز میں ترامیم کی ​​​​​​​ سمری ارسال کرے گا۔ واضح رہے کہ قبل ازیں پارٹ ٹائم سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کو

اعزازی تنخواہ دینے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔تحریک انصاف کے ” آفٹر نون سکول” پروگرام میں اساتذہ کو 18 سے 20 ہزار روپے تک کا اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی گئی تھی۔اس پروگرام کے تحت پڑھانے والے اساتذہ کو الگ سے اعزازی تنخواہ دینے کی منظوری دی گئی ۔مڈل سکول کے ہیڈ کو 18اور ٹیچر کو 15 ہزار روپے اعزازی تنخواہ ملے گی ۔ہائی سکول کے ہیڈ کو 20 ہزار اور ٹیچر کو 18 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا ۔نان ٹیچنگ سٹاف کو ماہانہ 7 ہزار روپے کا اعزازیہ دینے کی منظوری دی گئی ۔پارٹ ٹائم سکول پروگرام میں اساتذہ کے لیے مجموعی طور پر 12 ارب روپے کا فنڈ منظور کیا گیا تھا۔

Share

About admin

Check Also

بڑی بریکنگ نیوز!!غریب مزدوروں کے لئے مفت گھروں کا اعلانپاکستانی جھولیاں اٹھا کر دوعائیں دینے لگے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مزدوروں کو ایک ہزار چوبیس فلیٹ مفت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com