Breaking News
Home / کھیل / یونس خان نے استعفیٰ کیوں دیا؟ یونس خان اور پی سی بی میں اختلافات کی وجہ سامنے آگئی

یونس خان نے استعفیٰ کیوں دیا؟ یونس خان اور پی سی بی میں اختلافات کی وجہ سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان اور پی سی بی کے درمیان اختلافات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔نجی ٹی وی نے

ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پی سی بی سے شدید اختلافات یونس خان کی مینجمنٹ سے علیحدگی کی وجہ بنے، مختلف اختلافات کی وجہ سے یونس خان نے دورہ انگلینڈ سے قبل
لاہور کے بائیو سکیور ببل میں بھی رپورٹ نہیں کی۔ یونس خان نے ببل میں تاخیر سے رپورٹ کرنا تھی اور اس دوران بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار اختلافات ختم کرنے کی کوشش کرتے رہے تاہم فریقین میں

اختلافات کم نہ ہوسکے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ یونس خان کو متعدد امور پر پی سی بی انتظامیہ سے اختلافات تھے، جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے پہلے محمد یوسف کو کیمپ میں بھیجنا بھی یونس خان کو ناگوار گزرا تھا ، این ایچ پی سی کے کوچز اور ان کے طریقے پر بھی یونس خان کو تحفظات تھے جس پر
چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ذاتی کوششوں سے یونس خان کو بیٹنگ کوچ کے لیے رضا مند کیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ماضی میں یونس خان نے انڈر 19 کا کوچ بننے سے منع کیا تھا اور تین برس قبل وہ اکیڈمی میں مناسب کمرہ نہ ملنے پر کوچنگ کورس چھوڑ کر چلے گئے تھے جب کہ 2006 میں اچانک یونس خان کپتانی سے بھی دستبردار ہو گئے تھے، اپنے پلیئنگ ڈیز میں بھی یونس خان اور پی سی بی کے تعلقات ناخوشگوار رہتے تھے، یونس خان کا

کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے ناقدین کے لیے حیران کن تھا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان اور پی سی بی کے درمیان اختلافات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پی سی بی سے شدید اختلافات یونس خان کی مینجمنٹ سے علیحدگی کی وجہ بنے، مختلف اختلافات کی وجہ سے یونس خان نے دورہ انگلینڈ سے قبل لاہور کے بائیو سکیور ببل میں بھی رپورٹ نہیں کی۔

Share

About admin

Check Also

بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 14 سنچریاں بنانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com