Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / صبح اٹھتے ہی شہری امیر ترین شخص بن گیا لیکن کچھ دیر بعد ہی کیا نتیجہ نکلا؟خوشیوں پر پانی پھرگیا

صبح اٹھتے ہی شہری امیر ترین شخص بن گیا لیکن کچھ دیر بعد ہی کیا نتیجہ نکلا؟خوشیوں پر پانی پھرگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوریشیائی ملک جارجیا کے ایک آدمی نے ’راکٹ بنی نامی کرپٹو کرنسی میں صرف 20ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہوئی تھی اور اگلی صبح بیدار ہونے کے بعد جب اس نے اپنا کرپٹو کرنسی اکاﺅنٹ چیک کیا تو اس میں تو اتنی خطیر رقم ظاہر ہو رہی تھی۔

 کہ وہ دنیا کا امیر ترین آدمی بن گیا مگر کچھ ہی دیر میں اس کے ارمانوں پر کچھ ایسی اوس پڑی کہ بیچارا کف افسوس ملتا رہ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس آدمی کا نام کرسٹوفر ولیم سن ہے جس نے صبح اپنا اکاﺅنٹ چیک کیا تو اس میں حیران کن طور پر ’1ہزار 184ارب ڈالر‘ سے زائد رقم ظاہر ہو رہی تھی۔اس لحاظ سے کرسٹوفر کی دولت دنیا کے امیر ترین آدمی جیف بیزوس سے بھی کی گنا زیادہ ہو چکی تھی اور وہ غالباًانسانی تاریخ کا سب امیر ترین آدمی بن چکا تھا۔ یہ ماجرا دیکھ کر کرسٹوفر خوشی سے اچھل پڑا۔ وہ سمجھا کہ شاید کرپٹو کرنسی کی قیمت میں راتوں رات ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اس کی رقم اتنی بڑھ گئی ہے مگر اگلے ہی لمحات میں اس کی ساری خوشی غارت ہو گئی کیونکہ اس کے اکاﺅنٹ میں اتنی زیادہ رقم ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے ظاہر ہو رہی تھی۔  یہ رقم اس کے بیلنس میں ظاہر تو ہو رہی تھی مگر اس رقم کو کسی بھی طور بروئے کار نہیں لا سکتا تھا۔ اگلے چند گھنٹے میں کمپنی کی طرف سے یہ ’ڈسپلے ایرر‘ ٹھیک کر دیا گیا اور کرسٹوفر کا بیلنس وہی چند ڈالر کی سطح پر آ گیا۔

Share

About admin

Check Also

ایک امیر کبیر شخص کے بیڈروم کی صفائی ایک جوان العمر لڑکی کرتی تھی ۔ ،ایک دن وہ اتفاق سے وقت سے پہلے گھر آگیا جب یہ اپنے کمرے میں آیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک شخص تھا جو بڑا امیر و کبیر تھا ، بہت بڑا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com