Home / اہم خبریں / بڑی عید کی بڑی تیاریاں۔۔ عید میں کتنے دن رہ گئے۔۔ تاریخ کا اعلان رکردیاگیا۔۔؟آج کی بڑی خبر

بڑی عید کی بڑی تیاریاں۔۔ عید میں کتنے دن رہ گئے۔۔ تاریخ کا اعلان رکردیاگیا۔۔؟آج کی بڑی خبر

یوم عرفه اور عید کی آمد میں 1 ماہ سےکم وقت باقی رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں عیدالاضحیٰ کی آمد میں اب

کم وقت باقی رہا گیا ہے۔ عید الاضحیٰ مسلمانوں کا بڑا اورخوشیوں سے بھرپور تہوار ہے۔ یہ تہوار حضرت ابراہیم کی قربانی کی یاد میں رب کی
خوشنودی کے حصول کی خاطر منایا جاتا ہے۔بڑی عید کے موقع پرقربانی کے گوشت سے پرلطف پکوان تیار کیے جاتے ہیں، دوست احباباور رشتہ دار لوگ اس موقع پر دعوتوں میں خوب مزے مزے لے کر کھاتے ہیں۔ اور اس خوشی کے موقع پر یادگار بناتے ہیں۔ دنیا کے دیگر اسلامی ممالک کی

طرح پاکستان میں بھی یہ تہوار بہت مذہبی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ لوگ عید قربان کی آمد کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، ایسے میں پاکستان میں عید قربان کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یوم عرفہ اور عید الاضحیٰ کی آمد
میں اب 1 ماہ سے بھی کم وقت باقی رہا ہے۔ قوی امکان ہے کہ عید الفطر کی طرح پاکستان میں عید الاضحیٰ بھی خلیجی ممالک کے ساتھ ہی منائی جائے گی۔ پاکستان میں یکم ذی الحج 11 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 20جولائی کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ خلیجی ممالک میں بھی اسی تاریخ کو عید قربان کی آمد کی پیشن گوئی کی جا چکی

۔ماہرین فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں یوم عرفہ 19 جولائی بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔ یہاں واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کے 30 ایام کے بعد ذی قعدہ کے مہینے کا آغاز ہوا، عمومی طور پر یکے بعد دیگرے 2 اسلامی ماہ 30 ایام کے نہیں ہوتے، اس لیے قوی امکان ہے کہ ذی قعدہ کا مہینہ 29 ایام پر مشتمل ہو گا، اور یوں ذی الحج کے مبارک ماہ کا آغاز 11 جولائی سے ہوگا۔

Share

About admin

Check Also

کشمیر کا سفیر ہونے کی بنا پر تمام عالمی فورمز پر کشمیر کی آوازا ٹھاتا رہوں گا، وزیر اعظم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com