Breaking News
Home / آرٹیکلز / پنجاب کا مثالی گاؤں جہاں سگریٹ نہیں ملتی، شادیاں بھی سادگی سے ہوتی ہیں ، نہ ہی گاؤں میں چائلڈ لیبر ہے لوگوں کی تعلیم و تربیت پر بھی خصوصی توجہ ، جانئے پڑھے لکھے امام مسجد نے کیسے گاؤں کا نظام بدل دیا

پنجاب کا مثالی گاؤں جہاں سگریٹ نہیں ملتی، شادیاں بھی سادگی سے ہوتی ہیں ، نہ ہی گاؤں میں چائلڈ لیبر ہے لوگوں کی تعلیم و تربیت پر بھی خصوصی توجہ ، جانئے پڑھے لکھے امام مسجد نے کیسے گاؤں کا نظام بدل دیا

فیصل آباد(ویب ڈیسک )صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے نواح میں ایک گاؤں اوڈھا والا ہے جہاں کے پیش امام نے اپنی بہترین تبلیغ کی مدد سے گاؤں کے فرسودہ رواج اور رائج نظام کو تبدیل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گاؤں کی مسجد میں پیش امام کے فرائض انجام دینے والے حافظ

محمد امین نے بتایا کہ انہوں نے مسجد میں کہا کہ اگر سگریٹ نوشی کو ختم کرنا ہے تو اس کا بہتر حل ہے کہ گاؤں میں موجود دکانوں پر سگریٹ نہ رکھی جائے جس پر دکانداروں نے اس فیصلے کو منظور کرتے ہوئے سگریٹ رکھنا چھوڑ دی اور اب اس گاؤں میں کہیں کوئی سگریٹ نہیں پیتا۔حافظ محمد امین نے گاؤں کے باسیوں کو شادیاں سادگی سے کرنے کا مشورہ دیا اس پر بھی تمام گاؤں والوں نے عمل کیا اور اب گاؤں میں ہونے والی کسی بھی شادی پر کوئی فضول خرچی مثلاً بینڈ باجا اور دیگر فضولیات پر پیسے نہیں اڑائے جاتے۔اس گاؤں کے قبرستان میں کسی کو پکی قبر بنانے کی اجازت نہیں اور یہاں کے لوگ اس فیصلے کا بھی احترام کرتے ہیں اور کہیں کوئی پکی قبر نظر نہیں آتی۔ یہاں کے ایک رہائشی کا کہنا ہے کہ سب کیلئے ایک ہی ڈسپلن ہے۔پیش امام حافظ محمد امین انگریزی سمیت 3 مضامین میں ایم اے پاس تعلیم یافتہ انسان ہیں انہوں نے گاؤں کے لوگوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی ہے انہی کی بدولت یہاں کی 95 فیصد آبادی تعلیم یافتہ ہے۔ اوڈھا والا کے 100 فیصد بچے اسکولوں میں جاتے ہیں اس گاؤں میں چائلڈ لیبر بالکل بھی نہیں۔اس گاؤں میں امن وعامہ کی صورتحال پر بات کی جائے تو یہاں سے آج تک 15 مقدمات درج ہوئے ہیں جن کو پنچائیت نے آپسی افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کرتے ہوئے نمٹا دیا۔کچھ روز قبل ایک اور گاؤں کی خبر سامنے آئی تھی جہاں کا لٹریسی ریٹ 100 فیصد ہے اور اسے لینڈ آف ججز بھی کہا جاتا ہے،

Share

About admin

Check Also

’’اللہ پاک کی قدت‘‘ وہ پرندہ جو 10ماہ تک دن رات مسلسل اڑتا رہتا ہے ، وہ اس دوران اپنی خوراک کیسے پوری کرتا ہے ، جانیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وہ پرندہ جو 10ماہ تک دن رات مسلسل اڑتا رہتا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com