Breaking News
Home / سٹی نیوز / ”بس جی جو اللہ کو منظور! مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق تشویشناک خبر آگئی“

”بس جی جو اللہ کو منظور! مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق تشویشناک خبر آگئی“

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام کے کارکنان کے لئے ایک انتہائی افسوس ناک خبر آگئی ہے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طبیعت خراب ہونے کے باعث کراچی کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو انفیکشن ہے، ان کا بخار نہیں ٹوٹ رہا، انھیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے مختلف ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ مرض کی تشخیص کے بعد علاج میں آسانی ہوگی۔ شبہ ہے کہ انھیں گردے اور مثانے کا انفیکشن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حتمی بات رپورٹس کے نتیجے کے بعد پتا چلے گی۔ ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم مولانا فضل الرحمان کے معائنہ پر مامور ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کا مبینہ تیسری شادی کی خبروں پر شدید ردعمل آگیا۔تفصیلات کے مطابق اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرجاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں طویل کیپشن کے ساتھ انہوں نے کہا کہ اس موضوع پر بات کررہا ہوں جس پر بات نہیں کرنا چاہتا تھا ، میں نے بہت تہمتیں سہیں ، مجھ پر بہتان لگائے گئے یہاں تک کہ میرا گھر ٹوٹ گیا ، گالیاں سنیں لیکن خاموش رہا ، میری شادی بشریٰ سے ہوئی اور پھرطوبیٰ سے ، اس کے علاوہ کوئی شادی یا نکاح نہیں کیا ، میری عزت اچھالی گئی لیکن میں نے صبرکا دامن تھام کراس وقت کا انتظارکیا جب اللہ شرکے منہ سے ایسے جملے نکلوائے گا کہ اس کا کردارواضح ہوجائے گا۔

Share

About admin

Check Also

اسلام آباد میں تبدیلی کی افواہیں! چوہدری نثار کو کونسی ذمہ داریاں سونپی جانے کا امکان ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  سسٹم میں بڑی تبدیلی کی خبریں افواہوں کی صورت میں سامنے ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com