Breaking News
Home / پاکستان / اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے،وقت آ گیا ہے عالمی سطح پر اپنا امیج بہترین بنائیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے،وقت آ گیا ہے عالمی سطح پر اپنا امیج بہترین بنائیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد ..پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا، انسداد دہشتگردی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں،اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے،نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول میں نوجوانوں کو اپنی

صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے، فیسٹیول میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیشنل امیچر فلم فیسٹیول میں نوجوان شارٹ فلمیں بنائیں گے، فیسٹیول کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا جائے گا۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تقریب میں شرکت کرکے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ نوجوان فلم سازوں، دستاویزی فلموں کے پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کوپلیٹ فارم مْہیا کیا گیا، فیسٹیول کی بدولت دنیا میں پاکستانی ثقافت، قومی شناخت اور پاکستان کا اصل تشخص اجاگر ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نومبر 2020ء میں اس فیسٹیول کے لیے ہم نے بہترین ٹیم تشکیل دیں، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس مقصد کی سرپرستی کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ نوجوانوں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے72یونیورسٹیوں سے رابطہ کیا گیا، جنوری 2021 میں 1100سے زائدنوجوانوں نے رجسٹریشن کرائی، 10 مارچ 2021 تک 300سے زائدشارٹ فلمزموصول ہوئیں، ماہرین نے ان کا جائزہ لینے کے بعد 122فلمزشارٹ

لسٹ کیں، بعد ازاں 23سے28جون تک گرینڈج یوری نے55فلمزشارٹ لسٹ کیں۔انہوں نے کہاکہ گرینڈ جیوری میں فلم اورڈرامہ انڈسٹری کے معتبر نام شامل ہیں، ان میں سے18بہترین پراجیکٹس کوانعام کیلئے منتخب کیا گیا، 8 نوجوانوں کوان کے مخصوص ہنرکے حوالے سے منتخب کیا گیا، فلم ٹی وی اور میڈیا کے اسٹوڈنٹس نے اپنے
تخلیقی جوہر کا شاندار مظاہرہ کیا اور ہونہارآرٹسٹس نے پاکستان کے دلفریب رنگوں کوپراجیکٹس میں بخوبی سمویا۔اْن کا کہنا تھا کہ باصلاحیت نوجوانوں نے دنیاکوپاکستان کاروشن چہرہ دکھاکرقوم کامان بڑھایا، 15بہترین شرکاکواسکالر شپ پربیرون ممالک بھیجاجائے گا، آرٹسٹس ٹریننگ کے بعد ڈیجیٹل میڈیامیں ویلیوایڈیشن کریں گے۔

Share

About admin

Check Also

پاکستان میں ہائی سکیورٹی والے بلاول بھٹو کی امریکہ میں بینچ پر بیٹھے کی تصویر سامنے آگئی

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com