Home / سٹی نیوز / ملک بھر میں ایک بار پھر ٹک ٹاک پر پابندی عائدکر دی گئی

ملک بھر میں ایک بار پھر ٹک ٹاک پر پابندی عائدکر دی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں ایک بار پھر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی ہے،ٹک ٹاک ایپ پر پابندی سندھ ہائیکورٹ کی

جانب سے عائد کی گئی ہے،عدالت نے پی ٹی اے کو ایپلی کیشن فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس ضمن میں سندھ ہائی
کورٹ نےاٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 جولائی تک فریقین سےجواب طلب کرلیا۔یاد رہے کہ آج ہی ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کیلئے

سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میاں علی زیب سمیت پانچ دیگر شہریوں نےدائر کی۔ درخواست میں وفاق پی ٹی اے ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگا کر نئی پالیسی تشکیل دی جائے اور حکومت کو غیر اخلاقی مواد روکنے کیلئے ریگولیٹری میکانزم بنانے کا حکم دیا جائے۔متن میں شامل ہے کہ آئین کا آرٹیکل 31ملک میں اسلامی طرز زندگی کی ضمانت دیتا ہے۔ ٹک ٹاک سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہورہی ہے۔ٹک ٹاک کے ذریعے غیر اخلاقی اور فحش مواد پھیلایا جارہا ہے۔ امریکہ، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت مختلف ممالک میں ٹک ٹاک پر عارضی پابندی ہے۔درخواستگزار کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا۔ ٹک ٹاک کی وجہ سے متعدد ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔اپیل کنندہ نے مؤقف اپنایا ہے کہ پاکستان میں قرآن و سنت کے منافی قانون سازی نہیں کی جاسکتی۔ ٹک ٹاک کے ذریعے اظہار رائے کی آزادی کے قانون کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔

Share

About admin

Check Also

افواہیں غلط ثابت ،ویڈیو جعلی ہے یا اصلی ۔مفتی عزیزالرحمان قصوار ہے یا نہیں ؟۔۔ رپورٹ نے تہلکہ مچادیا

افواہیں غلط ثابت ،ویڈیو جعلی ہے یا اصلی ۔مفتی عزیزالرحمان قصوار ہے یا نہیں ؟۔۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com