Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / حریم شاہ سے شادی نہیں ہوئی متعدد وزرا کی حلف اٹھا کر بیگمات کو یقین دہانی

حریم شاہ سے شادی نہیں ہوئی متعدد وزرا کی حلف اٹھا کر بیگمات کو یقین دہانی

مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کے دعوی کے بعد ہر وزیر کی بیگم اپنے شوہر پر شک کرنے لگی، متعدد وزرا نے حلف اٹھا کر بیگمات کو یقین دلایا۔تفصیلات کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کی سندھ کے وزیر سے شادی کی تصدیق کے بعد سندھ کابینہ میں ہل چل مچ گئی ، وزیروں کی ہوم منسٹریاں سرگرم ہوگئیں جبکہ ہر وزیر کی بیگم اپنے شوہر پر شک کرنے لگی۔حریم شاہ کی شادی کی خبر نے کشمورسے کراچی تک کابینہ اراکین کومشکوک کردیا ہے ، متعدد وزرا نے حلف اٹھا کر بیگمات کویقین دلایا حریم شاہ سے شادی

نہیں ہوئی۔دوسری جانب صوبائی وزراء اپنی صفائی میں میڈیا کو اپنی اپنی گھڑیاں دکھا رہے ہیں۔دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کے ساتھ شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کے ساتھ شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ کوجانتاہوں نہ کبھی ملاہوں، نہ ہی نے انہیں دیکھا ہے، الحمدللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کیساتھ خوشگوارزندگی گزار رہا ہوں، براہ مہربانی بغیر تصدیق کہ اس طرح کی خبریں پھیلانے سے گریزکریں، محترمہ نے واقعی شادی کرلی ہے تومیں مبارکبادپیش کرتا ہوں۔

Share

About admin

Check Also

اداکارہ حبابخاری نے سابق صد رآصف زرداری بارے بہت ہی زیادہ تہلکہ خیز انکشاف کرڈالا، اور جس نے سنا حیران رہ گیا

اداکارہ حبا بخاری نے سابق صد رآصف زرداری بارے بہت ہی زیادہ تہلکہ خیز انکشاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com