Home / کاروبار / سونا اتنا سستا کہ جتنا چاہیں خرید لیں قیمت جان کر آ پ بھی حیران رہ جائیںگے

سونا اتنا سستا کہ جتنا چاہیں خرید لیں قیمت جان کر آ پ بھی حیران رہ جائیںگے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قدر

میں مزید 600 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت
میں 900 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کم ہو کر 1758 ڈالر ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے ے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر

فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 600 روپے کی گراوٹ کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار روپے ہوگئی۔ فی تولہ سونے کی طرح 10 گرام سونے کی قدر 515 روپے گر کر 92592 روپے ہو گئی ہے۔تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا، قیمتیں بالترتیب 1410 روپے اور 1208.84 روپے کی سطح پر
برقرار ہے۔دوسری طرف ایک سال کے دوران ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی ہے، 30 جون 2020ء کو فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے تھی جبکہ 30 جون 2021ء کو فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار روپے پر ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں ایک سال کے دوران 2400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ 30 جون 2020ء کو فی دس گرام سونے کی قیمت 92692 روپے تھی جبکہ 30 جون 2020ء کو دس گرام سونے کی قیمت 90192 روپے پر تھی۔

Share

About admin

Check Also

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ، گاڑیوں کی قیمتوں میں 48ہزار سے اڑھائی لاکھ روپے تک کی کمی کر دی گئی

اسلام آباد .. گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر ہے کہ گاڑیوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com