Home / Other / کار ڈرائیور کو 1 لاکھ 27 ہزار روپے جرمانہ اتنے بھاری جرمانے کی وجہ سامنے آگئی

کار ڈرائیور کو 1 لاکھ 27 ہزار روپے جرمانہ اتنے بھاری جرمانے کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد . ٹریفک پولیس ای چالان ٹیم نے 266 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا،کار ڈرائیور نے 180 مرتبہ ٹریفک سگنلز، 58 مرتبہ اوورسپیڈنگ اور 25 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی، ڈرائیور کو 1 لاکھ 27 ہزار 400 روپے جرمانہ کیا گیا.تفصیلات کے

مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جرم کے زمرے میں آتا ہے، متعدد بار عوام میں آگاہی مہم چلائے گئی تاکہ ان قوانین پر عملدرآمد کیاجاسکے مگر شہریوں نے مذاق سمجھ لیا، قوانین کی خلاف ورزی دھڑلے سے جاری ہے،سٹی ٹریفک پولیس نے 266 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو پکڑ لیا۔کار ڈرائیور نے 180 مرتبہ ٹریفک سگنلز، 58 مرتبہ اوورسپیڈنگ اور 25 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی، ڈرائیور کو 1 لاکھ 27 ہزار 400 روپے جرمانہ کیا گیا، کار مالک نے تمام چالان جمع کروا دئیے جس پر گاڑی مالک کے حوالے کر دی گئی۔سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ 20 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا گیا۔ سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں۔واضح رہے کہ شہر میں بڑھتے ہوئے حادثات پر کنٹرول کرنے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنیوالوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا گیا، ای چالان کے طریقہ کار میں ترمیم کی گئی، جرمانہ ہونے پرایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ میں موجود موبائل نمبر پر گاڑی مالک کو ایس ایم ایس بھیجنے کا سلسلہ شروع ہے، یاد رہے کہ ابتدائی مرحلے میں 5یا 5سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑی مالکان کو ایس ایم ایس بھیجے گئے۔

Share

About admin

Check Also

جو برائی تم دوسروں کےلئے خیرید گئے وہ تمہارے آگے آئے گی

اس ضرب المثل کی عملی مثال دیکھنا چاہیں تو اس امریکی شخص کو دیکھ لیجئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com