Breaking News
Home / اہم خبریں / سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خوشخبری! حکومت نے زبردست اعلان کردیا

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خوشخبری! حکومت نے زبردست اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سمندر پار پاکستانیوں کو اب سفارتخانے جانے کی ضرورت نہیں، ہر کام موبائل فون پر ہوگا۔ دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے وہاں مقیم پاکستانیوں کو قونصلز خدمات کی فراہمی کے لیے موبائل ایپلیکیشن جاری کی گئی ہے۔

پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی نے موبائل ایپلیکیشن کا افتتاح کیا۔نئی متعارف کردہ ایپلیکیشن کے ذریعے امارات میں مقیم پاکستانیوں کو تمام قونصلر اور ویلفیئر خدمات بشمول دستاویزات کی تصدیق، ویزہ درخواستوں، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ، میتوں کی منتقلی، قانونی مشاورت اور دیگر تک رسائی دی گئی ہے۔

ایپ کے افتتاح کے موقع پر پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی کا کہنا تھا کہ موبائل ایپلیکیشن کو ڈیزائن کرتے وقت اس کے استعمال میں سہولت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ اب یہاں مقیم پاکستانی قونصلر سروس کے لیے ایپ کے ذریعے وقت لے سکتے ہیں، ضروری کاغذات اور فیس وغیرہ کے متعلق بھی جان سکتے ہیں۔ضروری دستاویزات اور فیس کی معلومات کے لیے اب انہیں خود قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے جاب لیٹر کی تصدیق اور پاکستانیوں کے لیے اماراتی ویزے کی تصدیق بھی ہو سکے گی۔

پاکستان میں زمینوں کے تنازعات سے متعلق معلومات، عائلی مسائل اور دیگر حکومتی اداروں سے متعلق معلومات بھی ایپ کے ذریعے حاصل کی جا سکیں گی۔ پاکستانی قونصل خانے کے مطابق موبائل ایپلیکیشن کا لنک آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے جہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
وزیرخارجہ کے اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ ’ایم ایف پورٹل جدہ، دبئی، بارسلونا، لندن اور نیویارک کے لیے دستیاب ہے، جلد تمام سفارتی مشنز کے لیے مہیا کر دیا جائے گا۔

Share

About admin

Check Also

بڑی بریکنگ نیوز!!غریب مزدوروں کے لئے مفت گھروں کا اعلانپاکستانی جھولیاں اٹھا کر دوعائیں دینے لگے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مزدوروں کو ایک ہزار چوبیس فلیٹ مفت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com