Home / اہم خبریں / آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر

آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے حوالے سے ایک بُری خبر سامنے آ گئی ہے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر ضیاءالدین ہسپتال لایا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا ضیاءالدین ہسپتال میں طبعی معائنہ جاری ہے۔ سابق صدر کے معالجوں کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں ۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے تک آصف زرداری کو ہسپتال میں رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔ڈاکٹرز نے آصف زرداری کے بلڈپریشر اور سینے میں تکلیف کی شکایت پر معائنہ کیا ۔آصف زرداری کو تیزبخار ہے اور ان کا شوگر لیول انتہائی کم ہوگیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی کے رہنما مولانافضل الرحمان کو بھی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے کراچی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم اب جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دیا ہے، مولانا فضل الرحمان آج رات کراچی سے اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔ترجمان جے یو آئی (ف) کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان صحتیاب ہوگئے ہیں۔ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان گزشتہ ایک ہفتہ سے بیمار تھے اور کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

Share

About admin

Check Also

کشمیر کا سفیر ہونے کی بنا پر تمام عالمی فورمز پر کشمیر کی آوازا ٹھاتا رہوں گا، وزیر اعظم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com