Breaking News
Home / سٹی نیوز / انصاف کی رفتار تیز ترین! خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے والے ملزم کو کیفرکردار تک پہنچا دیا گیا

انصاف کی رفتار تیز ترین! خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے والے ملزم کو کیفرکردار تک پہنچا دیا گیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے کی واردات کا ایک ہفتہ میں انصاف ہوگیا۔

تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں خاتون ٹیچر سے انتہائی بے رحمی سے پرس چھین کر اسے برے انداز میں گرانے والے ڈکیت مجرم انیس اقبال کو اسپیڈی ٹرائل میں صرف ایک ہفتہ بعد 1 سال قید سخت 30 ہزار جرمانہ کی سزا سنائی۔ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مجرم کو مزید 2 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ خاتون ٹیچر اور اس کے والدین نے پولیس کو شاباش دی۔
جج سردار عمر حسن خان نے گزشتہ ہفتے تھانہ ریس کورس کے علاقہ عزیز آباد میں دن دیہاڑے گلی سے گزرنے والی اسکول خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے کی ڈکیتی کے مجرم کو کمرہ عدالت میں اعتراف جرم کرنے پر یہ سزا سنائی۔

مجرم کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا تو مجرم نے ڈکیتی کی وڈیو دیکھنے کے بعد اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی ۔ معافی کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی اور اسے قانون کے مطابق سزا سنا کر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

Share

About admin

Check Also

کورونا کے باعث لاک ڈائون، سب سے زیادہ فحش مواد کس ملک میں دیکھا گیا؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے پیشِ نظرلاک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com