Home / پاکستان / ہونڈا سٹی کا نیا ماڈل پاکستان میں متعارف ، نئے فیچرز اور ممکنہ قیمت بھی سامنے آگئی

ہونڈا سٹی کا نیا ماڈل پاکستان میں متعارف ، نئے فیچرز اور ممکنہ قیمت بھی سامنے آگئی

لاہور . ہونڈا کی نئی گاڑی سٹی 12 جولائی کو پاکستان میں متعارف کرائی جائے گی ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ

مئی سے بکنگ جاری ہے اور اب تک متعدد افراد نے اسے بک بھی کرایا ہے مگر اب تک کسی نے گاڑی کو دیکھا بھی نہیں۔رپورٹس کے مطابق نئی ہونڈا سٹی 5 ورژنز میں دستیاب ہوگی جس میں
سے 2 میں 1200 سی سی انجن ہوگا جبکہ باقی 3 میں 1500 سی سی انجن دیا جائے گا۔1200 سی سی انجن 89 ہارس پاور جبکہ 1500 سی سی انجن 118 ہارس پاور فراہم کرے گا۔یہ ورژن

سٹی 1.2 ایل مینوئل، سٹی 1.2 ایل سی وی ٹی، سٹی 1.5 ایل سی وی ٹی، سٹی ایسپائر 1.5 ایل ایم ٹی اور سٹی ایسپائر 1.5 ایل سی وی ٹی پر مشتمل ہوں گے۔ہونڈا سٹی مارکیٹ میں ٹویوٹا یاریز، چینگن ون، پروٹون ساگا اور دیگر کو ٹکر دے گی۔قیمت کے بارے میں ابھی یقین سے کہنا مشکل ہے مگر اس کی ممکنہ قیمت 33 لاکھ روپے تک ہوسکتی ہے۔

Share

About admin

Check Also

پاکستان میں ہائی سکیورٹی والے بلاول بھٹو کی امریکہ میں بینچ پر بیٹھے کی تصویر سامنے آگئی

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com