Home / Other / لاہورکی ایک لڑکی کے حوالے سے ناقابل یقین تفصیلات

لاہورکی ایک لڑکی کے حوالے سے ناقابل یقین تفصیلات

لاہور(ویب ڈیسک )برطانیہ پلٹ لڑکی سے غلط کاری کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا،لڑکی 25لاکھ میں مبینہ صلح کے لئے راضی ہوگئی ،جس کے بعد آج عدالت میں نکاح نامہ پیش کر دیا جائے گا اورگرفتار فیضان کی ضمانت ہو جائے گی،پولیس نے کریمنل ریکارڈحاصل کرلیا،9مقدمات میں چالان کروا چکی،3جعلی شناختی کارڈ

برآمد کرلئے گئے،جبکہ دوسری جانب مبینہ غلط کام کا شکار لڑکی کا اصل نام ولیحہ عرفات دختر محمد ارشد سامنے آیا ہے ،جو باقاعدہ ریکارڈ یافتہ خاتو ن ہے اس کے خلاف 9مقدمات درج ہوئے جن میں اسے چالان کیا گیا جبکہ 6مقدمات اس کی جانب سے درج ہیں جن میں یہ مدعیہ ہے زیادہ تر مقدمات اس کی جانب سے دوسروں پر غلط کام کے الزامات کے تحت درج کئے گئے ہیں ،لڑکی نےان تمام مقدمات میں نے اپنا نام مختلف لکھا ہے تمام ایف آئی آر میں وہ امان کے اسپیلنگ آگے پیچھے کر کے کرلکھتی ہیں جبکہ اصل شناختی کارڈ کی بجائے 3جعلی شناختی کارڈ بھی پولیس نے برآمد کر لئے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی یہ لڑکی بھاری رقم لیکر صلح کر لیتی تھی ،اب اس کیس میں خاتون تاحال اسی فیضان کے گھر میں مقیم ہے جہاں اس نے الزام لگا یا تھا کہ اسے غلط کاری کا نشانہ بنایا گیا ،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جس دن خاتون نے ایف آئی آر کروائی اس کے بعد اسے کہا گیا کہ اسے شیلٹر ہائوس فراہم کرتے ہیں لیکن یہ دوبارہ اسی گھر چلی گئی کہ اس کے کپڑے وہاں موجود ہیں، جس کے بعد سے وہ تاحال اسی گھر میں موجود ہے۔باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ولیحہ نے 25لاکھ حق مہر کا مطالبہ کیا ہے کہ اگر اسے یہ رقم دی جائے گی تو وہ کل عدالت میں فیضان کی مرضی کا بیان دے گی،دوسری جانب پولیس نے ولیحہ کا تما کریمینل ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔

Share

About admin

Check Also

جو برائی تم دوسروں کےلئے خیرید گئے وہ تمہارے آگے آئے گی

اس ضرب المثل کی عملی مثال دیکھنا چاہیں تو اس امریکی شخص کو دیکھ لیجئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com