Home / انٹرنیشنل / بریکنگ نیوز: طیب ادرگان ایک بار پھر بازی لے گئے۔۔!! فرانس سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ایسا کام کر ڈالا کہ پوری اُمت مسلمہ لے دل جیت لیے

بریکنگ نیوز: طیب ادرگان ایک بار پھر بازی لے گئے۔۔!! فرانس سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ایسا کام کر ڈالا کہ پوری اُمت مسلمہ لے دل جیت لیے

انقرہ (ویب ڈیسک) طیب ادرگان ایک بار پھر بازی لے گئے۔۔!! فرانس سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ایسا کام کر ڈالا کہ پوری اُمت مسلمہ لے دل جیت لیے۔ ترک دفترِ خارجہ کے ترجمان حامی آکسوئے نے کہاہے کہ ہم فرانسیسی جریدے میں پیغبرِ اسلام اور دین اسلام کی بے حرمتی

کرنے والے خاکوں کی دوبارہ سے اشاعت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں آکسوئے نے کہا کہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے اس عمل کو پریس یا پھر فن کی آزادی سے تعبیر کیے جانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ صدر ماکرون سمیت فرانسیسی اعلی حکام کی اس معاملے کو آزادی اظہار کے دائرہ کار میں بیان کرنے کی کوششیں ناقابلِ قبول ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس چیز کا بلا شعور دفاع کرنے والے اپنے ہی معاشرے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ہم یورپی دوستوں سے حالیہ ایام میں دین اسلام کے خلاف بڑھنے والی کاروائیوں کے خلاف واضح اور قطعی مقف اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

سعودی عرب کی نصابی کتب میں تبدیلی، یہودیوں کیخلاف مواد نکال دیا گیا، ”اللہ کی راہ میں جہاد اسلام کا عروج ہے“ بھی نصاب سے خارج

ریاض(این این آئی) سعودی حکومت کی جانب سے نصابی کتب میں تبدیلی کر دی گئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com