Home / اہم خبریں / حکومت نے ٹرانسپورٹ ،ریسٹورنٹس، شادی ہالز اور مارکیٹوں میں دوبارہ پابندیاں لگانےبارے بڑی خبر آگئی

حکومت نے ٹرانسپورٹ ،ریسٹورنٹس، شادی ہالز اور مارکیٹوں میں دوبارہ پابندیاں لگانےبارے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی اوسی کے اجلاس میں کورونا سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزیوں

پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ یہ خلاف ورزیاں ریسٹورنٹ، ان ڈور جیمنیزیم، شادی ھال، ٹرانسپورٹ, مارکیٹس، سیاحت اور دیگر سیکٹرز میں دیکھی گئیں۔
این سی او سی نے خبردار کیا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت پابندیوں کا فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔اجلاس کے دوران تمام چیف

سیکرٹریز پر مشتمل این سی او سی کا خصوصی اجلاس بلا لیا گیا جس میں ایس او پیز کی کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایس او پیز کے نفاز کا ایک سخت میکانزم اور تمام اکائیوں میں ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ این سی او سی کے اجلا س میں کہا گیا ہے کہ ویکسینیشن کے تصدیقی پورٹل کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ اس پورٹل کا مقصد تصدیقی عمل کو ان جگہوں پر ممکن بنانا ہے جہاں داخلے کے لئے ویکسینیشن لازمی ہے۔ تمام ویکسینیٹنگ سٹاف اور عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ ویکسین لگواتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کا ویکسینیشن ریکارڈ نیشنل ایمیونائزیشن مینیجمنٹ سسٹم (NIMS) میں درج کر دیا گیا ہے۔ این سی او سی نے، تمام اکائیوں کی مشاورت سے کوویڈ ویکسین مراکز کے ان مقامات

کی تعداد میں اضافہ کیا ہے جہاں موڈرنا ویکسین لگائی جائیگی۔ کل 59 مراکز میں سے پنجاب میں 15، سندھ میں 10، کے پی کے میں 14، بلوچستان میں 4، آئی سی ٹی اور اے جے کے میں 5 , 5 اور جی بی کے 6 مقامات شامل ہیں۔ 3000 افغانی طلباء کی آمد کا سلسلہ شروع۔ یہ طلباء پاکستان کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ طلباء کی آمد پر کورونا ٹیسٹنگ کے موثر انتظامات کیئے گئے ہیں۔ مثبت کیسزوالے طلباء کو واپس بھیجا جائے گا، جبکہ باقی طلباء کو 10 دن کے لئے لازمی قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ اس قرنطینہ کے اختتام پہ طلباء کو ویکسین لگانے کے عمل سے گزارا جائے گا۔

Share

About admin

Check Also

کشمیر کا سفیر ہونے کی بنا پر تمام عالمی فورمز پر کشمیر کی آوازا ٹھاتا رہوں گا، وزیر اعظم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com