Breaking News
Home / سٹی نیوز / اسلام آباد میں پوتے پوتیوں نے 70 سال کے دادا جی کی شادی کروادی‎‎

اسلام آباد میں پوتے پوتیوں نے 70 سال کے دادا جی کی شادی کروادی‎‎

اسلام آباد .وفاقی دارالحکومت میں پوتے پوتیوں نے 70 سال کے دادا جی کی شادی کروادی، پروفیسر گلزار کی شادی میں کئی روز تک ہلا گلا ہوتا رہا، شادی میں بیٹے، بیٹیوں، پوتے پوتیوں نے شرکت کی۔اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ پروفیسر گلزار کیاہلیہ کا انتقال ہوا تو کچھ عرصے بعد ان کے بچوں نے اپنے بابا کا گھر بسانے کا فیصلہ کیا۔

پروفیسر گلزار کی شادی کے لیے گھر والوں نے دلہن ڈھونڈنے کا فیصلہ کیا، رشتے کی بات چلی تو پروفیسر گلزار اور نزہت یاسین نے پہلی ملاقات میں ہی شادی کا فیصلہ کرلیا۔دادا جی کی شادی کے دن طے پائے تو دونوں جانب سے اس خوشی کو دھوم دھڑکے سے منانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا اور پھر ایک یا دو دن نہیں شادی کی تقریبات ہفتوں چلتی رہیں۔شادی کے دن پروفیسر گلزار بیٹے، بیٹیوں اور پوتے پوتیوں کے جھڑمٹ میں دلہن بیاہ لائے۔شادی کے دن دادا کے پوتے پوتیاں بھی خوش نظر آئے، ایک پوتی نے دادا جی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ میں ہوں، یہ میرے دادا جی ہیں اور ہم دادا کی شادی کروارہے ہیں۔شادی میں شریک لوگوں نے پروفیسر صاحب اور نزہت کو خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے ڈھیروں دعائیں دیں۔

Share

About admin

Check Also

اسلام آباد میں تیل نکلنے کی حقیقت کیا نکلی؟ معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا، اوگرا کا بڑا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے ایک مکان سے تیل نکلنے کے معاملے کا ڈراپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com