Breaking News
Home / اہم خبریں / بریکنگ نیوز!!پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گر گئی! نامور سیاستدان پی ٹی آئی میں شامل

بریکنگ نیوز!!پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گر گئی! نامور سیاستدان پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کو اقتدار سنبھالے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اس کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے مخالف سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسہ تاحال جاری ہے  اب کی بارے ایک بار پھر بڑی سیاسی جماعت کی وکٹ گرا دی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر نے جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ اڑا دی ،جے کے پی پی پی سندھ،بلوچستان کے صدر سردار ظفر بھی کپتان کی ٹیم کا حصہ بن گئے ۔سردار ظفر کا تعلق آزادکشمیر کے حلقہ ایل اے دو پونچھ ہجیرہ سے ہے، انہوں نے اسلا م آباد میں صدر تحریک انصاف آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ شمولیتی تقریب میں تحریک انصاف کی سینئیر رہنماء حولہ خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر سردارظفر نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے کام کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود نے پارٹی کو آزادکشمیر کے اندر بھرپور انداز میں منظم و مضبوط رکھا ہے ،تحریک انصاف زبردست عوامی حمایت سے آزادکشمیر میں آئندہ حکومت بنائے گی اور عوام کی خدمت کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں ، پی ٹی آئی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے ۔ عوام احتساب اور تبدیلی کے نعرے کو ووٹ دینگے اور تحریک انصاف کو کامیاب کرینگے ۔ صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے سردار ظفر کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ انکی شمولیت سے حلقہ میں پارٹی کو فائدہ ہوگا۔

Share

About admin

Check Also

بڑی بریکنگ نیوز!!غریب مزدوروں کے لئے مفت گھروں کا اعلانپاکستانی جھولیاں اٹھا کر دوعائیں دینے لگے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مزدوروں کو ایک ہزار چوبیس فلیٹ مفت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com