Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / پاکستان کے اہم شہر میں ڈاکو گھر میں رقم نہ ملنے پر گھر والوں کو ایسی جگہ لے گئے کہ پاکستانی خبر سن کر اب تک سکتے میں ہیں

پاکستان کے اہم شہر میں ڈاکو گھر میں رقم نہ ملنے پر گھر والوں کو ایسی جگہ لے گئے کہ پاکستانی خبر سن کر اب تک سکتے میں ہیں

منڈی بہاؤالدین ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے اہم شہر میں ڈاکو گھر میں رقم نہ ملنے پر گھر والوں کو ایسی جگہ لے گئے کہ پاکستانی خبر سن کر اب تک سکتے میں ہیں ۔۔۔ صوبہ پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین میں گھر سے کچھ نہ ملنے پر ڈاکو اہلِ خانہ کو لے کر اے ٹی ایم پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے رقم نہ ملنے پر پہلے تو اہلِ خانہ کو یرغمال بنایا جس 

کے بعد تمام اے ٹی ایم کارڈز جمع کیے اور گھر کے ایک فرد کو ساتھ لے جا کر اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ منڈی بہاؤالدین کے علاقے ملکوال میں پیش آیا ، جہاں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے رقم نہ ملنے پر اہلِ خانہ کو یرغمال بنا لیا اور تمام لوگوں کے اے ٹی ایم کارڈز جمع کرلیے ، اس کے بعد ایک ڈاکو نے اہلِ خانہ کے ایک فرد کو ساتھ لے جا کر اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی جس کے بعد گھر کے دیگر افراد کو چھوڑا گیا۔ واقعے کے حوالے سے پولیس نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ اے ٹی ایم سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے مذکورہ ڈاکو کی شناخت کا عمل جاری ہے ، جس کی مدد سے جلد ہی ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے گلبرگ میں شاہراہ پاکستان پر اے ٹی ایم مشین توڑ کر پیسوں سے بھری ٹرے لے جانے والا ملزم اتفاقیہ طور پر پکڑا گیا، ملزم کی عمر محض 18 سال ہے جو پنکچر لگانے کا کام کرتا ہے ، جس نے اعتراف کرتے ہوئے پوری کہانی سنادی۔ اینٹی کار لفٹنگ سیل ذرائع کے مطابق مخبر نے اطلاع دی کہ پنکچر کی دکان پر کام کرنے والے 18 سالہ نوجوان نے بہت کم وقت میں مکان ، رکشہ اور سونا خریدا ہے، جس پر افسر کو بھی شک ہوا ، اس پر مذکورہ نوجوان کو دفتر بلا کر معلومات حاصل کی گئیں تو اس نے سب اگل دیا۔ 18 سالہ ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اس نے اکیلے ہی پنکچر کے اوزار کی مدد سے اے ٹی ایم کو توڑا اور دونوں ٹرے گھر لے گیا ، ٹرے گھر لے کر گیا تو اس میں سے 16 لاکھ روپے نکلے جس سے سرجانی میں گھر ،زیور اور رکشہ خریدا۔ ملزم نے بتایا کہ ایک دن ایک اجنبی شخص آیا اور کہا میرا کارڈ مشین میں پھنس گیا ہے جس پر میں نے اوزار کی مدد سے کارڈ نکال کر دیا جس کے بعد خیال آیا کہ اس طرح سے میں پیسے بھی نکال سکتا ہوں۔

Share

About admin

Check Also

ایک امیر کبیر شخص کے بیڈروم کی صفائی ایک جوان العمر لڑکی کرتی تھی ۔ ،ایک دن وہ اتفاق سے وقت سے پہلے گھر آگیا جب یہ اپنے کمرے میں آیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک شخص تھا جو بڑا امیر و کبیر تھا ، بہت بڑا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com