Breaking News
Home / صحت / آپ ہمیشہ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو 30 سال کے ہوتے ہی یہ چیز کھانا چھوڑ دیں، سائنسدانوں نے لمبی زندگی کا راز بتادیا

آپ ہمیشہ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو 30 سال کے ہوتے ہی یہ چیز کھانا چھوڑ دیں، سائنسدانوں نے لمبی زندگی کا راز بتادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس دنیا میں موجود ہر ایک انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایک لمبی زندگی گزارے ۔ ہمارے معاشرے میں ایسی کئی مثالیں موجود ہیں کہ کئی بوڑھے افراد دیکھے ہوں گے جو بڑھاپے کے باوجود نہایت صحت مند اور چاک و چوبند زندگی بسر کرتے نظر آتے ہیں۔

بڑھاپے میں شاندار صحت اور طویل زندگی کے راز سے ابسائنسدانوں نےپردہ اٹھاتے ہوئے ایک ایسی ٹپ دے دی ہے جس سے استفادہ کر کے آپ بھی اپنا بڑھاپا شاندار اور صحت مند بنانے کے ساتھ ساتھ عمر میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ساؤتھ ہیمپٹن کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ 30سال کی عمر کو پہنچ کر جنک فوڈ کھانا چھوڑ دیتے ہیں وہ 60سال سے زائد عمر میں بھی صحت مند اور متحرک زندگی گزارتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق خوراک سے زیادہ چکنائی والی اور بازاری خوراک نکالنے اور نباتات سے حاصل کردہ خوراک کا زیادہ سے زیادہ استعمال بڑھاپا صحت مند اورطویل عمر کا باعث بنتا ہے۔ سائنسدانوں کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اور یونیورسٹی آف ساؤتھ ہمپٹن کے پروفیسر سیان روبنسن کے مطابق جو لوگ درمیانی عمر میں مکھن وغیرہ کی بجائے زیتون کا تیل استعمال کرتے ہیں اور گوشت کی بجائے پھلوں اور سبزیوں کو اپنی خوراک کا حصہ بناتے ہیں ان کی صحت عمر کی محتاج نہیں ہوتی وہ اپنے بڑھاپے میں بھی نوجوانوں کی طرح صحت مند اور چاک و چوبند رہتے ہیں۔ صحت کے حوالے سے امید ہے کہ آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی ہو گی۔

Share

About admin

Check Also

بھنڈی زیادہ استعمال کیوں کرتے ہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سبزیاں اپنے اندر بے پناہ فوائد کی حامل ہیں اور انسانی صحت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com