Home / سٹی نیوز / عثمان مرزا جوڑوں کو فلیٹ دیتا انکی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا تھا، حیران کن انکشافات

عثمان مرزا جوڑوں کو فلیٹ دیتا انکی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا تھا، حیران کن انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد کرنے والے ملزم عثمان مرزا کے ساتھی بھی گرفتار، ملزمان نے تہلکہ

خیز انکشافات کر دئیے، میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ اپارٹمنٹ عثمان مرزا کا ہے جو کہ اسلام آباد میں اپنے
اپارٹمنٹ کو رینٹ پر دیتا ہے، گرفتار ملزمان نے بتایا کہ اس سے قبل بھی عثمان مرزا کئی خواتین اور جوڑوں کے ساتھ اسی طرح کی حرکات کر چکا

ہے،ملزمان نے بتایا کہ عثمان اپارٹمنٹ میں آنے والے لوگوں کی خفیہ کیمروں کے ذریعے ویڈیو بناتا ہے اور پھر ان ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتا ہے،جو لوگ پیسے دے دیتے ہیں، انہیں چھوڑ دیتے ہے اور جو لوگ پیسے دینے سے انکار کرتے ہیں، انہیں بلیک میل کرتا رہتا ہے، ملزمان نے بتایا کہ عثمان نے پہلے کبھی کسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل نہیں کی البتہ اس مرتبہ عثمان کے ساتھیوں میں سے کسی ایک نے ویڈیو بنا لی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا،ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ عثمان نے غیر شادی شدہ جوڑے کو موقع پر نازیبا حرکت کرتے ہوئے پکڑ لیااور غصے میں انہیں گالیاں دی اور تشدد کا نشانہ بنایا اور لڑکی کو برہنہ بھی کیا،دوسری جانب تشدد کا شکار لڑکے نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق لڑکے کا کہنا ہے کہ وہ خوفزدہ تھا اس لیے پہلے پولیس کو مطلع نہیں کیا۔ متاثرہ لڑکے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ نوجوان سامنے آنے سے گریز کر رہا ہے چونکہ اسے جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں دی گئی ہیں اس لیے وہ کارروائی کرنے سے بھی ہچکچا رہا ہے۔

Share

About admin

Check Also

افواہیں غلط ثابت ،ویڈیو جعلی ہے یا اصلی ۔مفتی عزیزالرحمان قصوار ہے یا نہیں ؟۔۔ رپورٹ نے تہلکہ مچادیا

افواہیں غلط ثابت ،ویڈیو جعلی ہے یا اصلی ۔مفتی عزیزالرحمان قصوار ہے یا نہیں ؟۔۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com