Breaking News
Home / پاکستان / ”مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے لندن میں ’چَن ‘چڑھا دیا، کس بڑی شخصیت کی بیٹی سے منگنی طے پا گئی؟“

”مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے لندن میں ’چَن ‘چڑھا دیا، کس بڑی شخصیت کی بیٹی سے منگنی طے پا گئی؟“

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کے صاحب زادے جنید صفدر جو کہ ان دنوں لندن میں یر تعلیم ہیں اور وہاں پر ہی رہائش پذیر ہیں تاہم اب اُن کی منگنی کے حوالے سے بڑی خبر سامنے

آ گئی ہے۔ اُن کا رشتہ احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمان کی بیٹی سے ہونا قرار پا گیاجس سلسلے میں باضابطہ تقریب آئند ہ چند روز میں لندن میں ہوگی تاہم ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث والدین کیپٹن (ر)محمد صفدراور مریم نواز منگنی کی تقریب میں شرکت مشکل ہوجائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر  مریم نوازشریف کے صاحب زادے جنید صفدر کی منگنی احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمان کی بیٹی سے ہونا قرار پا گئی ہے جس سلسلے میں آئند ہ چند دنوںمیں لندن میں باقاعدہ تقریب منعقد ہوگی جس میں دونوں اطراف سے خاندان کے افراد کے علاوہ قریبی عزیزواقارب شرکت کرینگے تاہم ایک بات یہ ہے کہ ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث والدین کیپٹن (ر)محمد صفدراور مریم نواز منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کر پائیں گے کیونکہ اس حوالے سے انہیں حکومتی اجازت چاہیے ہوگی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں تاکہ اپنے صاحبزادے کی منگنی کی تقریب میں ذاتی طور پر شرکت کرسکیں ۔خاندانی ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی منگیتر یونیورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں۔ رشتے کی بات چیت بیگم کلثوم نواز نے اپنی وفات سے قبل طے کرا دی تھی۔واضح رہے کہ سیف الرحمن نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شامل رہے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

پاکستان میں ہائی سکیورٹی والے بلاول بھٹو کی امریکہ میں بینچ پر بیٹھے کی تصویر سامنے آگئی

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com