Breaking News
Home / اہم خبریں / عید الاضحی کے موقع پر 17جولائی سے 25جولائی تک طویل چھٹیاں ملنے کا امکان

عید الاضحی کے موقع پر 17جولائی سے 25جولائی تک طویل چھٹیاں ملنے کا امکان

اسلام آباد..پاکستان میں اس مرتبہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سرکاری ملازمین کو ایک ہفتے سے زائد چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔ ممکنہ طور پر

پاکستان میں عیدالاضحیٰ 21 جولائی کو منائے جانے کا امکان ہے۔ اس لحاظ سے 20 جولائی کو حج کی چھٹی ہونے کا امکان ہے۔کلینڈر کے مطابق سرکاری
ملازمین 17 جولائی بروز ہفتہ سے تعطیل پر چلے جائیں گے،یوں ہفتہ وار تعطیل سے تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا، 18 جولائی کو اتوار کی چھٹی ہو گی۔اس

کے بعد 21، 22 اور 23 جولائی کو عید کی چھٹیاں جب کہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہوں گی۔ اس طرح سرکاری ملازمین کو 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 چھٹیاں مل سکتی ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے اور مزدوروں کی ماہانہ اجرت 17 ہزار سے بڑھا کر 21 ہزارروپے مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا اور آئندہ بجٹ میں بھی ملازمین کو ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ مشکل مالی حالات کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر رہے ہیں اور صوبائی حکومت ملازمین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے۔

Share

About admin

Check Also

بڑی بریکنگ نیوز!!غریب مزدوروں کے لئے مفت گھروں کا اعلانپاکستانی جھولیاں اٹھا کر دوعائیں دینے لگے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مزدوروں کو ایک ہزار چوبیس فلیٹ مفت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com