Breaking News
Home / سٹی نیوز / پاک فوج کے ریٹائرڈ بریگیڈئر نے پول کھول دیے

پاک فوج کے ریٹائرڈ بریگیڈئر نے پول کھول دیے

لاہور (ویب ڈیسک) پاک فوج کے سابق آفیسر بریگیڈئیر (ر) زاہد مبشر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان میں درحقیقت الیکشن ایک کاروبار کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور یہی پاکستان کا سب سے منافع بخش کاروبار ہے۔ لوگ الیکشن میں پیسہ لگاتے ہیں اور جیتنے کے بعد اس میں کئی گنا زیادہ پیسہ کماتے ہیں۔

اس روش نے نہ صرف سیاست کا بیڑہ غرق کیا ہے بلکہ اصل کاروباری لوگوں کے لئے بھی بے پناہ مشکلات پیدا کر دی ہیں، ان کو مجبوراً سیاسی لوگوں کو اپنے کاروبار میں حصہ دار بنانا پڑتا ہے تاکہ وہ کاروبار کامیابی سے کر سکیں۔ حمزہ شہباز کے اکائونٹ میں نامعلوم لوگوں کی طرف سے پچیس ارب روپیہ آ جانا اور حمزہ شہباز کا یہ دعویٰ کرنا کہ وہ سیاست میں بے حد مصروف تھے اور وہ نہیں جانتے کہ کس کس نے ان کے اکائونٹ میں روپیہ جمع کروایا ہے۔ اتنی مضحکہ خیز بات صرف پاکستان میں ہی ممکن ہے ورنہ عام آدمی کے اکائونٹ میں تو کوئی ایک سو روپیہ بھی غلطی سے نہیں ڈالتا۔ اگر حمزہ شہباز نے اس رقم کی ملکیت سے انکار کیا ہے تو سمجھ سے بالاتر ہے کہ حکومت نے کیوں یہ روپیہ ابھی تک بحق سرکار ضبط نہیں کیا۔ اسی لئے کہ پاکستان کی تمام نوکر شاہی ابھی تک مکمل طور پر حکومت کا ساتھ نہیں دے رہی۔ پاکستان کا عدالتی نظام بھی بہت سی اصلاحات مانگتا ہے۔ سوشل میڈیا کی طاقت کے سامنے توہین عدالت کا قانون بھی بے بس ہو چکا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس آج کل سوشل میڈیا کے نشانے پر ہیں۔ ان کے بارے میں بے شمار جھوٹی اور سچی کہانیاں زیر گردش ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان کو سنجیدگی سے اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ پاکستان کے عدالتی نظام کو کس طرح مہذب ممالک کے عدالتی نظام کے ہم پلہ بنایا جا سکتا ہے۔جو چیف جسٹس اس سمت میں قدم اٹھائے گا وہ پاکستان کا محسن ہو گا۔ دوسری ورلڈ وار میں چرچل نے بالکل درست کہا تھا کہ: اگر ان کی عدالتیں انصاف فراہم کر رہی ہیں تو برطانیہ کو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔حکومت کو اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ مل کر اس سمت قدم اٹھانا چاہیے۔ حکومت تو آج تک وہ 120احتساب عدالتیں بھی نہیں بنا سکی، جس کا حکم سپریم کورٹ نے دیا تھا۔پاکستان کی بقا کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان کے عدالتی نظام کو ازسر نو منظم کیا جائے۔اسی میں سب کا بھلا ہے۔

Share

About admin

Check Also

اسلام آباد میں تیل نکلنے کی حقیقت کیا نکلی؟ معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا، اوگرا کا بڑا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے ایک مکان سے تیل نکلنے کے معاملے کا ڈراپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com