Home / Other / چارلی چپلن کہتے ہیں کہ جب میں چھوٹا تھااپنے بابا کے ساتھ سرکس دیکھنے گیا،ٹکٹس کے لیے ایک لمبی قطار میں کھڑا ہونا پڑا!

چارلی چپلن کہتے ہیں کہ جب میں چھوٹا تھااپنے بابا کے ساتھ سرکس دیکھنے گیا،ٹکٹس کے لیے ایک لمبی قطار میں کھڑا ہونا پڑا!

چارلی چپلن کہتے ہیں کہ جب میں چھوٹا تھااپنے بابا کے ساتھ سرکس دیکھنے گیا،ٹکٹس کے لیے ایک لمبی قطار میں کھڑا ہونا پڑا،ہمارے سامنے ایک فیملی تھی چھےبچے اور ماں باپ، غریب گھرانے سے تعلق تھا،ان کے کپڑے پرانے تھے لیکن صاف تھے۔بچے سرکس کے بارے میں بات کر رہے تھے ،بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔جب ان کی باری آئی ،ان کا باپ ٹکٹس کے لیے کھڑکی کی طرف بڑھا،اور ٹکٹ کی قیمت پوچھی، پھر اپنی بیوی کے کان میں کچھ کہنے لگا،اس کے چہرے پر شرمندگی اور دکھ تھا،پھر میں نے دیکھا،بابا نے

اپنی جیب سے بیس ڈالر نکالے اور زمین پر پھینک دیے اور اپنا ہاتھ اس آدمی کے کندھے پر رکھا اور کہا،تمھارے پیسے گر گئے !اس نے بابا کی طرف دیکھا۔۔اس کی آنکھوں میں آنسو تھے۔۔۔اور کہا بہت شکریہ۔۔!! جب وہ سرکس کے لیے اندر چلے گئے۔۔بابا نے مجھے میرے ہاتھ سے پکڑا اور ہم پیچھے ہٹ آئے ۔۔کیوں کہ بابا کے پاس بس وہی بیس ڈالر تھے جو اس شخص کو دے دیے۔۔!! اور اس دن سے مجھے میرے باپ پہ فخر ہے۔۔وہ میری زندگی کا سب سے پیارا سین تھا ۔۔۔اس سرکس سے بھی پیارا جو میں نہیں دیکھ پایا۔۔

Share

About admin

Check Also

جو برائی تم دوسروں کےلئے خیرید گئے وہ تمہارے آگے آئے گی

اس ضرب المثل کی عملی مثال دیکھنا چاہیں تو اس امریکی شخص کو دیکھ لیجئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com