Home / اہم خبریں / بڑی بریکنگ نیوز!!غریب مزدوروں کے لئے مفت گھروں کا اعلانپاکستانی جھولیاں اٹھا کر دوعائیں دینے لگے

بڑی بریکنگ نیوز!!غریب مزدوروں کے لئے مفت گھروں کا اعلانپاکستانی جھولیاں اٹھا کر دوعائیں دینے لگے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مزدوروں کو ایک ہزار چوبیس فلیٹ مفت تقسیم کیے جائیں گے، اس کے علاوہ بینظیر مزدور کارڈ کا اجرا بھی جلد کیا جائے گا

۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے آج سندھ کے شہر سکھر میں نیولیبرسٹی کا افتتاح کیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
انہوں نے مزدوروں کی فلاح و بہود کے لیے دیگر اہم اعلانات بھی کیے۔نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق انہوں نے کہا کہ مشکل صورت حال میں بھی مزدوروں کے لیے چھت کا بندوبست کررہے ہیں، یہ پیپلزپارٹی کانظریہ اور منشور کا تسلسل ہے، پارٹی کی بنیاد مزدورں کے حقوق کیلئے رکھی گئی تھی

۔ان کا کہنا تھا کہ جلد بینظیر مزدور کارڈ کا بھی اجرا کیا جائے گا جس کے ذریعے وہ سہولیات سے مستفید ہوں گے، بڑے بڑے منصوبے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے کارنامے ہیں، ہم شہید بھٹو کے روٹی کپڑا اور مکان کے وعدےکی تکمیل جاری رکھے ہوئے ہیں
۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں مزدوروں کے لیے سندھ میں سب سے زیادہ قوانین منظور کیے گئے، ہم پاکستان میں سب سے پہلے مزدور پالیسی لائے، اس صوبے میں مزدور اپنے فیصلے وہ خود کرے گا، اب ہم نے اس خطے کی خواتین مزدورں کیلئے بھی قانون سازی کی، آج بھی پیپلزپارٹی ہی صف اول کا کردار ادا کر رہی ہے، ہم اپنے مزدور بھائی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں

۔ مزید خبروں تبصروں تجزیوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت لمحہ با لمحہ با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر کریں شکریہ

About admin

Check Also

چینی کمپنی نے فیصل آباد میں پری فیبریکیٹڈ گھر بنانا شرو ع کردئیے ، پانچ مرلے کا گھر کتنے لاکھ روپے میں تعمیر ہو گا اور خصوصیات کیا ہونگی ؟ سستا گھر بنانے کا خواب دیکھنے والوں کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے بتا یا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com