Home / دلچسپ و عجیب / ماں بیٹی کو اُس کی محبت سے ملانے گئی تھی لیکن خود ہی دل دے آئی۔مسئلے کا دلچسپ حل

ماں بیٹی کو اُس کی محبت سے ملانے گئی تھی لیکن خود ہی دل دے آئی۔مسئلے کا دلچسپ حل

چین کے صوبے جیانگسو کی 49 سالہ ماں اپنی 21 سالہ بیٹی کو اس  کے متوقع محبوب سے ملانے لے گئی تھی۔ ملاقات کے بعد بیٹی کو 29 سالہ کاروباری شخص پسند نہیں آیا لیکن اس کی ماں اس اجنبی کو دل دے بیٹھی۔ماں کو اندازہ ہوا کہ اس کی بیٹی اس رشتے کو قبول نہیں کرے گی اس لیے اس نے اس تعلق کو خفیہ رکھا

وقت گزرتا رہا ، پھر کچھ عرصے بعد لڑکی کو حادثاتی طور پر فون سے معلوم ہوا کہ اس کی ماں کا معاشقہ چل رہا ہے اوروہ بھی اس شخص سے ، جسے وہ ٹھکرا چکی ہے۔
اسے یہ بھی معلوم ہوا کہ اس کی ماں  پھر سے ماں بننے والی ہے۔
یہ سب کچھ جان کر لڑکی اور اس کی ماں آمنے سامنے آگئے۔ لڑکی کا کہناہے کہ اگر اس کی ماں نے اس شخص کو اسکا سوتیلا باپ بنانے کی کوشش کی تو  وہ خود کشی کر لے گی۔

جس شخص کی وجہ سے یہ سب جھگڑا ہوا اس کا کہنا ہے کہ اسے بچوں کی خواہش ہے، اسے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ اس کی بیوی اس سے 20 سال بڑی ہو، اسے شروع سے ہی بڑی  عمر کی خاتون پسند ہیں۔
اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے تینوں نے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب تینوں ہی ماہر نفسیات کے پاس چکر لگا رہے ہیں۔

About admin

Check Also

ایک 22سالہ لڑکی کو 14 سال سے کھانسی تھی جب سرجری کی گئی تو پھیھڑوں سے کیا”… نکلا دیکھ کر ڈاکٹر بھی پریشان2

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک 22 سالہ چینی خاتون پچھلے 14 سالوں سے مسلسل کھانسی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com