Home / سٹی نیوز / غریدہ فاروقی نے قر بانی پر جانور حلا ل کرنے کی مخالفت کردی، سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

غریدہ فاروقی نے قر بانی پر جانور حلا ل کرنے کی مخالفت کردی، سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اینکر پرسن غریدہ فاروقی کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر جانور قربان کرنے کی مخالفت کرنے پر سوشل میڈیا پر ان کے خلاف طوفان آ گیا۔ غریدہ فاروقی نے عید کی مبارکباد کیلئے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے اختیار میں ہے تو ایک جانور کی زندگی بچائیں۔

قربانی کے فلسفے اور اس کے حقیقی پیغام کو سمجھیں اور اسے اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ عیدالاضحیٰ کا دن گوشت کھانے کی یاد گار نہیں ہے۔ جانوروں سے پیار کریں اور انہیں زندہ رہنے دیں۔ اینکر پرسن کی جانب سے یہ ٹویٹ کرتے ہی سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان آگیا۔ ٹوئٹر پر (غریدہ فاروقی پر “چار حرف”) کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے اور لوگ ان کی وہ پرانی ٹویٹس شیئر کر رہے ہیں جن میں اینکر پرسن خود بڑے گوشت کی نہاری کھانے کی تصاویر شیئر کیا کرتی تھیں۔ دوسری جانب راغگان ڈیم میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز تین کشتیاں ڈوب گئیں۔ افسوسناک حادثے میں چار افراد جاں بحق اور 20 لاپتہ ہوگئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق راغگان ڈیم میں ایک کشتی جس پر 18 افراد سوار تھے، ڈوب گئی۔ اس کشتی کو ریسکیو کرنے کیلئے دوسری کشتی گئی تو وہ بھی ڈوب گئی۔ اس کے بعد تیسری کشتی ریسکیو کے لئے گئی تو وہ بھی پانی کی نذر ہوگئی۔ بعد ازاں ریسکیو آپریشن کر کے چار افراد کی لا شیں نکال لی گئیں جب کہ چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ اس افسوس ناک حادثے میں 20 افراد لا پتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

About admin

Check Also

نواز شریف کی جلد ہی پاکستان واپسی اور چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہونے کی تہلکہ خیز پیشنگوئی

ور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاویدلطیف نے دعویٰ کیا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com