Home / سٹی نیوز / سوموار سے تعلیمی ادارے بند، کاروباری مراکز بھی چھ بجے بند کر دیے جائیں، کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے دوبارہ لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ

سوموار سے تعلیمی ادارے بند، کاروباری مراکز بھی چھ بجے بند کر دیے جائیں، کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے دوبارہ لاک ڈائون لگانے کا فیصلہ

کراچی ) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر
سندھ حکومت کی جانب سے پیر سے تمام تعلیمی ادارے بند جبکہ شاپنگ مالز،مارکیٹ اور کاروبار 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سند ھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاسہو ا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ ٹاسک فور س اجلاس میں

فیصلہ کیاگیا ہے کہ پیر سے ریسٹورنٹس انڈور اور آوٹ ڈور ڈائننگ بند ہوں گے صرف ٹیکاووے کی اجازت ہوگی۔کریانہ، بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں گی۔ ٹاسک فورس اجلاس میں مزارات بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جمعہ اور اتوار سیف ڈیز ہوں گے، امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ سرکاری اور
نجی سیکٹر میں 50 فیصد عملے کو کام کی اجازت ہوگی۔ ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ ان تمام فیصلوں پر پیر سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔
سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی طرح ملاقات میں تجارتی اوراقتصادی تعاون کےمزید

فروغ پربھی بات چیت کی گئی۔ جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپانی منڈیاں پاکستان کے ہنرمند افراد کیلئے کھلی ہیں، جاپان پاکستانیوں کوآئی ٹی، سائنس وٹیکنالوجی شعبوں میں روزگار دے گا۔جاپان پاکستانی برآمدات کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون کرے گا۔وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ
پاکستان جاپانی سرمایہ کاروں کو بھرپور تعاون فراہم کرےگا۔ وزیرخزانہ نے جاپانی سفیر کو نئی آٹوپالیسی کے حوالے سے آگاہ بھی کیا۔ دوسری جانب کامیاب پروگرام کے چیئرمین عثمان ڈار نے کہا ہے کم از کم 1 لاکھ افراد براہ راست حکومتی منصوبے سے مستفید ہو چکا ہے، وزیر خزانہ شوکت ترین نے

منصوبے کو مزید تیز کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے ہیں، حکومت نے 13 ہزار 2 سو نو جوانوں کو ذاتی روزگار فراہم کر دیا ہے ۔اٹک کے رہائشی سجاد الرحمن نوجوان کی کہانی ٹویٹر پر شیئر کرتے ہو ئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت نوجوانوں میں 15 ارب روپے کی تقسیم کا عمل
مکمل کر لیا گیا حکومت نے 13 ہزار 2 سو نوجوانوں کو ذاتی روزگار فراہم کر دیا ہے اس پر معاون بینکوں کو مبارکباد پیش کر تا ہوں ، انہوں نے کہا کہ13 ہزار سے زائد نوجوانوں کو ذاتی روزگار کی فراہمی

اہم سنگ میل ہے وزیراعظم کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے ویژن میں کوئی کمی کوتاہی نہیں چھوڑیں گے، نجی و کمرشل بینکوں کی جانب سے زبردست تعاون پر بھی خصوصی خراج تحسین پیش کرتاہوں ۔

About admin

Check Also

نواز شریف کی جلد ہی پاکستان واپسی اور چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہونے کی تہلکہ خیز پیشنگوئی

ور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاویدلطیف نے دعویٰ کیا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com