Home / اہم خبریں / کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی شامت آگئی، حکومت نے موبائل سمیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی شامت آگئی، حکومت نے موبائل سمیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

کراچی . سندھ حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی موبائل سمیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ

مرادعلی شاہ کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ویکسین نہ کروانے والوں کا موبائل سم بلاک کیاجائے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق
وزیراعلیٰ سند ھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ ویکسین نہ کروانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں آئندہ ماہ سے روک دی جائیں گی جبکہ پاکستان ٹیلی

کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) تمام لوگوں کو میسج بھیجے کہ وہ ویکسین کروائیں۔اس ضمن میں صوبائی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی اے کو خط لکھا جائے گا۔مراد علی شاہ کی جانب سے سیکریٹری فنانس کوا ے جی سندھ سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

About admin

Check Also

چینی کمپنی نے فیصل آباد میں پری فیبریکیٹڈ گھر بنانا شرو ع کردئیے ، پانچ مرلے کا گھر کتنے لاکھ روپے میں تعمیر ہو گا اور خصوصیات کیا ہونگی ؟ سستا گھر بنانے کا خواب دیکھنے والوں کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے بتا یا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com