Home / دلچسپ و عجیب / دبئی میں خاتون سے ’مساج‘ کروانے گیا بھارتی شخص سب کچھ گنوا بیٹھا، جان کر سمجھ نہ آئے کہ ہنسیں یا روئیں

دبئی میں خاتون سے ’مساج‘ کروانے گیا بھارتی شخص سب کچھ گنوا بیٹھا، جان کر سمجھ نہ آئے کہ ہنسیں یا روئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دبئی میں افریقی باشندوں نے مساج کے بہانے بلا کر ایک ایشیائی شہری کو لو ٹ لیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق افریقی باشندوں نے فیس بک پر ایک اشتہار دے رکھا تھا جس میں انہوں نے اپنے مساج سنٹر کے بارے میں بتا رکھا تھا۔ ایشیائی شخص نے یہ اشتہار دیکھا۔

اور اس میں دیئے گئے موبائل فون نمبر پر رابطہ کیا۔ کال ایک خاتون نے اٹھائی اور اسے مساج کے بارے میں بتایا۔ بعد ازاں اس خاتون کی طرف سے ایشیائی شخص کو اپنی پُرکشش تصاویر بھیجی گئیں اور اسے مساج سنٹر آنے پر اکسایا گیا۔ خاتون نے اس شخص سے کہا کہ وہ 300درہم کے عوض اس کے ساتھ رات بھی گزار سکتی ہے۔ آدمی اس کی باتوں میں آ گیا اور اس کے بتائے ہوئے ایڈریس پر پہنچ گیا۔ تاہم جب وہ اپارٹمنٹ میں پہنچا تو وہاں 10خواتین اورتین افریقی مرد تھے۔ انہوں نے اس شخص کو ما ر پیٹ کا نشانہ بنایا اور نہ صرف اس کی جیبوں کی صفائی کر دی بلکہ اس کی گاڑی میں موجود نقدی بھی نکال  لی اور اس کے کریڈٹ کارڈز سے بھی 32ہزار 679درہم نکلوا لیے۔ ملزمان نے اس شخص کے کپڑے اُتار کر اس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں اور پھر اسے یہ کہتے ہوئے وہاں سے بھیج دیا کہ اگر پولیس کے پاس گئے تو اس کا قابل اعتر اض مواد سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا جائے گا۔ اس شخص کی دبئی پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ افریقی باشندوں نے اس سے مجموعی طور پر 33ہزار درہم (تقریباً 14لاکھ 20ہزار روپے)لوٹے۔

About admin

Check Also

ایک 22سالہ لڑکی کو 14 سال سے کھانسی تھی جب سرجری کی گئی تو پھیھڑوں سے کیا”… نکلا دیکھ کر ڈاکٹر بھی پریشان2

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک 22 سالہ چینی خاتون پچھلے 14 سالوں سے مسلسل کھانسی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com