Home / دلچسپ و عجیب / بیالیس سالہ شخص 2 ہزار روپے کی خاطر بیک وقت 50 انڈے کھانے کے دوران جان کی بازی ہار گیا

بیالیس سالہ شخص 2 ہزار روپے کی خاطر بیک وقت 50 انڈے کھانے کے دوران جان کی بازی ہار گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ لالچ بُری بلا ہے اور بعض اوقات لالچ انسان کی جان بھی لے لیتا ہے ۔ کچھ عرصہ قبل فیصل آباد کے نواحی علاقے میں 20 سالہ شاہ نیر نے دوست سے 70 کلو وزنی لکڑی اٹھانے کی شرط لگائی جو جیتنے پر 5 کلو مٹھائی دینے کا طے ہوا۔ نوجوان نے 70 کلو وزنی لکڑی کا ٹکڑا اٹھایا ۔

 

تو وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ اس کی گردن پر آگرا جس سے وہ موقع پر دم توڑگیا۔ نوجوان کی اچانک موت کی اطلاع گھر پہنچے پر ہنستے بستے گھر میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ اور رشتہ دار نوجوان کو کو گلے لگا کر روتے رہے۔ اب بھارت میں 42 سالہ شخص نے دوست سے 2 ہزار روپے جیتنے کے لیے بیک وقت 50 انڈے کھانے کے دوران ہلاک ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں 42 سالہ سبھاش یادیو نے دوست کے ساتھ شرط لگائی تھی کہ وہ 50 انڈے کھا سکتا ہے اور اگر وہ ایسا کرلیتا ہے تو 2 ہزار کی رقم کا حق دار ہوگا۔سبھاش یادیو نے 41 انڈے کھالیے تاہم 42 واں انڈہ کھاتے ہی اس کی طبیعت بگڑ گئی، اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔ اہل خانہ نے واقعے پر کسی قسم کے تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی کاروائی سے انکار کردیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کیے اور سبھاش یادیو کے دوستوں کے نام ایف آئی آر میں درج کرکے چھاپہ مارکارروائی شروع کردی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ اس طرح لالچ میں آ کر وہ  اپنی زندگی گنوا بیٹھا۔

Share

About admin

Check Also

گھاٹے کا سودا بوڑھے باپ پر الزام

چودہ 14 سالہ لڑکی نے پسند کی شادی کی خاطر اپنے سگے باپ پر بے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com