Home / دلچسپ و عجیب / کام چور نوجوانوں کیلئے شرم کا مقام 90سال کی خاتون نے اپنا کامیا ب کاروبار شروع کرکے بیروزگاروں کیلئے مثال قائم کردی ، دنیا بھر سے آرڈر ملنے لگے

کام چور نوجوانوں کیلئے شرم کا مقام 90سال کی خاتون نے اپنا کامیا ب کاروبار شروع کرکے بیروزگاروں کیلئے مثال قائم کردی ، دنیا بھر سے آرڈر ملنے لگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بزرگ خاتون نے 90سال کی عمر میں اپنا کامیاب کاروبار شروع کرکے نوجوانوں کے لیے نئی مثال قائم کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس خاتون کا نام ہربھجن کور ہے جو بھارتی پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑھ کی رہائشی ہے۔

اب اس کی عمر 94سال ہے۔ اس نے 4سال قبل اپنا بیسن کی برفی اور اچار کا کاروبار شروع کیا۔ اس کا کاروبار اس قدر چمکا کہ آنند مہندر جیسے بڑے کاروباری شخص نے بھی اس عمر رسیدہ خاتون کے جذبے کی تعریف کی۔ ہربھجن کور کی گھر کی بنائی بیسن کی برفی اور اچار کی دھوم اب بھارت سے نکل کر دیگر ممالک میں بھی مچ رہی ہے۔ہربھجن کور کی بیٹی روینہ سوری نے بتایا ہے کہ ان کی والدہ ہائوس وائف تھی اور اس نے کبھی کوئی ملازمت وغیرہ نہیں کی تھی۔ انہیں ہمیشہ یہپچھتاوا رہا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی ایک روپیہ بھی خود سے نہیں کمایا چنانچہ 90سال کی عمر میں پہنچ کر انہوں نے اپنا یہ پچھتاوا ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور گھر میں بیسن کی برفی بنا کر قریبی مارکیٹ میں فروخت کرنی شروع کر دی۔ انہوں نے پہلی بار مارکیٹ میں برفی بیچ کر 2ہزار روپے کمائے۔ ان کی بنائی برفی کو لوگوں نے اس قدر پسند کیا کہ بہت جلد اس کی مانگ بڑھ گئی۔ اب وہ برفی کے ساتھ اچار اور دیگر کئی چیزیں بھی بناتی ہیں اور بھارت کے علاوہ بیرون ملک سے انہیں آرڈر ملتا ہے۔

Share

About admin

Check Also

میں بارش سے بچنے کے لئے ایک جگہ رکا تو اتنے میں ایک ڈلیوری بوائے بھی وہاں آن کھڑا ہوا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شہر بھر میں کھانا تقسیم کرنے والوں کےلئے اپنے دو وقت کی روٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com