Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / ”بھارت میں چھ لڑکیوں کو بر ہنہ کر کے پورے گاﺅں میں جلوس کی شکل میں گھمایا گیا تاکہ بارش ہو سکے “افسوسناک واقعہ

”بھارت میں چھ لڑکیوں کو بر ہنہ کر کے پورے گاﺅں میں جلوس کی شکل میں گھمایا گیا تاکہ بارش ہو سکے “افسوسناک واقعہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں چھ نوجوان لڑکیوں کو بر ہنہ کر کے پورے گاﺅں میں گھمایا جا رہا ہے جس نے ہر کسی کا سر شرم سے جھکا دیا ہے ، یہ اقدام خشک سالی سے متاثرہ گاﺅں میں بارش کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں چھ لڑکیوں کو خشک سالی سے متاثرہ گاﺅں ” بندیل خند“ میں بارش کے لیے بر ہنہ کر کے پورے گاؤں کا چکر لگایا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکیوں کے کندھے پر لکڑی رکھی ہوئی تھی جس پر ایک مینڈک کو باندھا گیا تھا۔ مقامی افراد کے مطابق یہ رسم

بارش برسانے کے لیے کی جاتی ہے، اس سے بارش برسانے والا بھگوان خوش ہوتا ہے اور پورے علاقے میں بارش ہوتی ہے، لڑکیوں کو ایک جلوس کی شکل میں گھمایا گیا جو گاؤں کے ہر گھر کے باہر کچھ دیر کے لیے رکتا تھا۔دوسری جانب ضلع کے ڈپٹی کلیکٹر کے مطابق اس رسم سے لڑکیوں کے والدین بھی خوش تھے اور وہ خود اس میں شریک ہوئے تھے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے

کوئی شکایت سامنے نہیں آئی اگر کسی نے شکایت درج کرائی تو کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب  ترکی میں ہوٹلوں نے مردوں کے اکیلے قیام پذیر ہونے پر پابندی عائد کرنی شروع کر دی ہے اور ان کے اس اقدام کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل جائے گی۔ دی سن کے مطابق ڈینس نامی ایک سیاح نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بتایا ہے کہ وہ ان دنوں ترکی میں سفر کر رہا ہے اور کئی بار ہوٹل اسے یہ کہہ کر کمرہ دینے سے انکار کر چکے ہیں کہ وہ اکیلے مردوں کو کمرہ نہیں دیتے۔

About admin

Check Also

””لاہو میں اپنے شوہر کے شاگرد پر فدا ہونیوالی خاتون نے گھر بیٹھے چن چڑھا دیا ، جس نے سنا توبہ کرنے لگا““

اسلام آباد(نیوز دیسک) لاہور انویسٹی گیشن پولیس گرین ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے شہری انتظار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com